افغانستان ایشو پر بھارت میں کانفرنس ،پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت 

افغانستان ایشو پر بھارت میں کانفرنس ،پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت 
کیپشن: جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے افغانستان کے ایشو پر علاقائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی کانفرنس آئندہ ماہ نئی دہلی میں طلب کی ہے جس میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، پاکستان نے ابھی کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا .

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں اس بات کی تصدیق کی  کہ بھارت نے افغانستان کے ایشو پر علاقائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی کانفرنس آئندہ ماہ نیو دہلی میں طلب کی ہے جس میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ پاکستان نے ابھی کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے  اور اس کانفرنس میں پاکستان سمیت  خطےکے تمام ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

 ذرائع کے مطابق افغانستان پر بھارت کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس کی مجوزہ تاریخیں 10 اور 11 نومبر طے کی گئی ہیں،اجلاس میں روس،چین،تاجکستان اور ازبکستان سمیت مختلف ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان نے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے اس حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد کوئی فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے یہ اجلاس افغانستان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کے لیے طلب کیا ہے تاہم سفارتی حلقوں کا یہ موقف ہے کیونکہ افغانستان میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ہے اس لیے بھارت کی جانب سے بلایا گیا یہ اجلاس بے معنی ہوگا۔ان حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان پر قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس بلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔