پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا زور پہلے سے کم ہونے لگا ہے ، آج ملک بھر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 597 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح صفر اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں