جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی نے گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا: بلاول

جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی نے گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا: بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی نے گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا ۔

سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کےلیے جدوجہد کے دوران پارٹی قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانی اور اہل خانہ کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوؤں کا ازالہ مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے ، ہمیں نوجوان نسل کو یہ سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں ۔ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی ۔

اس سے قبل آصف زرداری نے سانحہ کارساز کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیالوں کی بہادری ، وفاداری اور ثابت قدمی کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ بینظیر بھٹو شہید اور ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے ۔

مصنف کے بارے میں