پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جانبدار ہیں انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں فتح کے باوجود الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سکندر سلطان راجہ ن لیگ کا آدمی ہے ۔ سندھ کا الیکشن کمشنر غیر جانبدار نہیں ہے ۔

بنی گالا میں تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات میں قوم نے پی ڈی ایم کی حکومت کو ریجیکٹ کردیا ہے ۔ قومی اس حکومت اور اسمبلی کو نہیں مانتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں دھاندلی کی ہے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو کہتا تھا کہ انہیں این آر او نہیں دوں گا لیکن اب انہیں این آر او دے دیا گیا ہے ۔ پہلے ان کو مشرف نے این آر او دیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں