سندھ حکومت کی درخواست منظور ، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی 

سندھ حکومت کی درخواست منظور ، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے دوبارہ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس 16 ہزار 785 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے چنانچہ یا تو انتخابات ملتوی کیے جائیں یا پھر فوج اور رینجرز کے اہلکاروں میں سے 16 ہزار 785 اہلکاروں کی کمی کو پورا کیا جائے۔

کمیشن نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ نے بھی کمیشن کو بتایا ہے کہ پاکستانی فوج اور رینجرز پولنگ سٹیشنز پر سٹیٹک ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتی تاہم کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں کوئک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اس لیے کمیشن کے مطابق فی الوقت بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جا رہے ہیں اور ان کی نئی تاریخ کا فیصلہ 15 دن بعد ایک اور اجلاس میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 45 میں پولنگ نہیں ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں