معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اب حکومت میں نہیں رہ سکتے : ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو خبردار کردیا 

معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اب حکومت میں نہیں رہ سکتے : ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو خبردار کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ہم سے کیے گئے معاہدے پر عملدر آمد نہ ہوا تو وفاقی حکومت سے نکل جائیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  سے  گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کنوینئر ایم کیو ایم  خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم کو بتایاکہ ہم سے معاہدے پورے نہیں ہوئے ،اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔

ایم کیو ایم وفد  نے وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے  پر وزیر اعظم  شہباز شریف سے شکوہ کیا ۔ وزیراعظم  نے  مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے  کہ اگر شہری سندھ کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتے تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں