سیلاب سے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کو 200000 روپے سے زا ئدکا نقصان ہوا

سیلاب سے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کو 200000 روپے سے زا ئدکا نقصان ہوا

پاکستان کو  ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ  تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے ۔ جہاں سیلاب نے لاکھوں افراد کو براہ راست متاثر کیا وہیں کاروباری ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ 

سیلاب سے   متاثر ہونے والی  صنعتوں میں ٹیلی کمیونیکیشن  بھی شامل ہے، جس کو 200000 روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا گیا ہے  کہ وہ سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرکے آْئی ٹی وزارت کو ارسال کریں تاکہ نقصان کا ازالہ کیا جاسکے ۔

ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق  ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو  مجموعی طور پر 17,274 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے ۔  جس  میں  Jazz کو مجموعی طور پر 7,540 ملین روپے کا نقصان ہوا، جو کہ دیگر سروس فراہم -کرنے والوں سے بہت زیادہ ہے۔ اس کے بعد زونگ، وطین ٹیلی کام اور یوفون کو قدرے کم نقصان ہوا ہے ۔  

سیلاب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کو 2,283.84 ملین روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ ٹیلی کمیونیکیشن کی ایک اور بڑی اور نامور  کمپنی ٹیلی نار کو  تقریباً 5,448 ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز کے مطابق سیلاب  کی وجہ سے ٹاورز، آلات، آپٹیکل فائبر، ایکسیس نیٹ ورک، جنریٹرز، روٹرز، اور  کیبلز تباہ ہو گئے ہیں  ۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز کی جانب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو موصول  ہونے کے بعد  نقصانات کے ازالے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔