یونان میں انرجی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

 یونان میں انرجی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

یونان:( اشراق نذیر   )سردیاں شروع ہوتے ہی پورے یورپ کی طرح یونان میں بھی انرجی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ، یونان کے  دارالحکومت ایتھنز میں مکانات کے کرایوں میں بھی  کئی گنا اضافہ  کردیا گیا ہے ۔

ماہر معاشیات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر مکانات کے کرایوں میں مزید اضافہ  ہونے کا خدشہ ہے۔ روس یوکرائن جنگ کے ا ثرات پورے یورپ میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں اور سردیوں میں یورپ کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گیس اور بجلی نایاب ہونے کی وجہ سے  لکڑی کی قیمتوں میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لکڑیوں کے ٹالو میں لوگوں کا رش  بڑھ رہا ہے ۔

 یونان میں مہنگائی کی شرح میں بھی  کئی گنا اضافہ  ہوگیا ہے ، سردیوں کے آغاز میں ہی گھریلو سلنڈر کی قیمتٰیں  دو گنا  کردی گئی ہیں  ۔ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہر وں کا سلسلہ جاری ہے ،احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے پر  یونانی حکومت نے بھی   سرجوڑ   لیئے ہیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی  ے یونان میں موجود  غیر ملکی تارکین وطن بھی سخت پریشانی کا شکار  ہیں ۔