سپریم کورٹ سے عمران خان کیلئے بری خبر، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ سے عمران خان کیلئے بری خبر، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے بری خبر ہے۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیئے مقرر کر دی  ہے ۔ درخواست کی سماعت کے لیئے ہانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لاجر بنچ 20 اکتوبر کو سماعت کریگا۔

 واضح  رہے کہ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

  

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مئی میں دیے گئے حکم پر سپریم کورٹ نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ان کے وکیل کی جانب سے اس بات کی واضح یقین دہانیوں کے پیش نظر کہ ان کی ریلی سے سری نگر ہائی وے کو کسی قسم کی تکلیف یا بلاک کرنے یا عوام کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور یہ کہ ریلی پرامن اور قانونی طریقے سے چلائی جائے گی، پی ٹی آئی کو سیکٹر ’ایچ نائن اور ’جی نائن‘ کے درمیان واقع گراؤنڈ میں ایک اجتماع منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان یقین دہانیوں کے باوجود پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ہدایات کو صریح نظر انداز کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو ڈی چوک پہنچنے کی تلقین کی اور یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ عدالت نے بغیر کسی شرط کے مارچ کی اجازت دی تھی۔

توہین عدالت کی درخواست میں عوام بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی۔

مصنف کے بارے میں