دنیا کے سب سے بلند ترین درخت کی لمبائی اور چوڑائی کتنی ہے ؟

دنیا کے سب سے بلند ترین درخت کی لمبائی اور چوڑائی کتنی ہے ؟

 شمالی برازیل میں دنیا کا سب سے لمبا درخت دریافت ہوا ہے ۔  اس  دیو ہیکل درخت کی لمبائی  290 فِٹ اور  چورائی 32 فِٹ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج  کے محققین  نےتین سال پہلے  LIDAR ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے درخت کو 2019 میں دریافت کیا تھا۔ لیکن وہ اس درخت تک پیدل پہنچنے میں ناکام رہے تھے ۔ تین سال کی منصوبہ بندی، پانچ سال کی مہم اور دو ہفتوں تک گھنے جنگل میں چلنے کے بعد ماہرین اب جا کر اس دیو ہیکل درخت تک پہنچ گئے ہیں۔

اس سفر میں محققین نے جری دریا کے تیز دھارے کا تقریباً 483 کلو میٹر کا فاصلہ عبور کیا جبکہ 40.2 کلو میٹر ایسے جنگلات میں چلے جہاں اس سے قبل کوئی آدمی نہیں گیا ۔

واضح رہے کہ LIDAR ٹیکنالوجی  میں ایک ایئر کرافٹ پر نصب لیزر اسکینر کا استعمال کرتے ہوئے زمین کا جائزہ لیا جاتا ہے۔