ضمنی انتخابات میں شکست ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب 

ضمنی انتخابات میں شکست ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب 
سورس: File

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد کا اہم سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق اجلاس 21 اکتوبر کو مسلم لیگ سیکرٹریٹ چک شہزاد میں طلب کیا گیا  ہے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ 

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں