مریم نواز شوہر کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئیں

مریم نواز شوہر کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئیں

لاہور: این اے 120 میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی کامیاب انتخابی مہم چلانے کے بعد مریم نواز اپنے شوہر کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی والدہ کی تیمار داری کے لیے لندن جا رہی ہیں۔ وہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں شریک ہونے کی وجہ سے لندن نہیں جا سکی تھی۔

مریم نواز قطر ائیر لائن QR 629 کی فلائٹ سے لندن روانہ ہوئیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مریم نواز آئندہ چند روز خاندان کے ساتھ لندن میں ہی رہیں گی۔

گزشتہ روز این اے 120 ضمنی الیکشن کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کے شیرو آپ کو مبارک ہو اور سب سے پہلے اللہ کا شکر کرو کہ اللہ نے آپ کے لیڈر نواز شریف کو سرخرو کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور والدہ کا فون آیا اور انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں