ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

ملتان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جلال پور پیر والا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا جب کہ 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع ملتان کے شہر جلال پور پیر والا میں 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر اعجاز اصغر بھی شامل تھا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں