کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

کویت سٹی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی حکومت نے یہ اقدام امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر کیا تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جا سکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔ خلیجی عرب ممالک میں شمالی کوریا کے ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں جب کہ صرف کویت میں ہی شمالی کوریا کا سفارت خانہ قائم ہے۔

کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفیروں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اب شمالی کوریا کے سفارت خانے میں صرف 4 سفارت کار باقی رہ جائیں گے جن میں سے ایک ناظم الامور ہو گا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی امیر کویت صباح الاحمد الصباح امریکا کا دورہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کر کے واپس لوٹے ہیں۔ بعدازاں کویت میں امریکی سفارت خانے نے شمالی کوریا اور دیگر مسائل پر کویت اور امریکا کو ایک دوسرے کا سچا دوست قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں