ضیاء اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ضیاء اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی دارالحکومت میں سابق صدر زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن جیتنے کےلئے جتنے کام حلقے 120 میں ہوئے وہ پوری زندگی میں بھی نہیں ہوئے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملک میں جمہوریت کا بچایا اور آئندہ بھی بچائیں گے ابھی ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ نواز شریف کی زات کو خطرہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں