پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تحریک انصاف نے دو ہزار دس سے لے کر دو ہزار سترہ تک کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔

 الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری، پارٹی رہنما نعیم الحق اور فنانس سیکرٹری اظہر طارق موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی فنڈننگ کی تفصیلات مخالف فریق کو نہیں فراہم کی جائیں گی .

اکبر ایس بابر نے عدالت کے سامنے موقف دیا کہ ہم پارٹی فنڈز نہیں مانگیں گے جس پر چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ اثاثے ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دس اکتوبر کو دوبارہ سماعت ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈننگ کیس میں سولہ اکتوبر کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں