شرجیل خان کا خود پر عائد 5 سالہ پابندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

شرجیل خان کا خود پر عائد 5 سالہ پابندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: ذرائع کے مطابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے خود لگی پانچوں شقوں کو چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیٹسمین نے پابندی کو چیلنج کرنے کیلئے ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے معطل کرکٹر ڈرافٹ 21 ستمبر کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھجوائیں گے۔

ڈرافٹ کے متن میں ٹربیونل کے فیصلے پر تحفظات شامل ہیں، آزادانہ ایڈجوڈیکٹر یعنی (آزادانہ منصف) کو کیس بھجوایا جائے۔ متن کے مطابق  شرجیل کے حق میں گواہیاں تسلیم نہیں کی گئی۔

شرجیل خان نے ڈرافٹ میں چیئرمین پی سی بی سے کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں