وزن کم نہ ہونے کی اہم دجوہات منظر عام پر آگئی

وزن کم نہ ہونے کی اہم دجوہات منظر عام پر آگئی

نیویارک:اگر آپ کا وزن تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور اس میں کمی نہیں ہو رہی تو یہ معلومات آپ کے لیے بہت معاون ثابت ہوں گیں۔
ماہر غذایات نے اہم وجوہات بتادیں ہیں جن کی بنا پر آسانی سے بہٹ کم عرصے میں آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں ۔
غذا پر ورزش کو ترجیح دینا
اکثر افراد غذا پر ورزش کو ترجیح دینا پسند کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیےصحت مند کھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنی کہ ورزش ، خاص طور پر جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے یا کم از کم دونوں کی اہمیت یکساں تو ضرور ہوتی ہے۔


ناکافی نیند
وزن کم نہ ہونے کی بڑی وجہ نیند کی کمی ہے۔طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند کی کمی جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ اچھی نیند کے نتیجے میں اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔


زیادہ وقت بیٹھے رہنا
مسلسل زیادہ وقت کے لیے ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا نہ صرف وزن پڑھنے کا باعث بنتا ہے بلکہ بہت سے موزی امر اض کا سبب بھی بنتا ہے۔ما ہرین کا کہنا ہے اچھی  صحت کے لیے ہر آندھے گھنٹے میں اپنی جگہ سے اٹھنا چاہیے۔


جنک فوڈ کی زیادتی
جنک فوڈ کی زیادتی کے باعث بھی انسان کا وزن کم ہونے کی بچائے تیزی سے بڑھتا ہے۔ریسٹورنٹ کی غذاﺅں کے بجائے گھر میں بنے پکوانوں کو ترجیح دینا صحت مند وزن کے لیے زیادہ اہم ہوتا ہے
ڈپریشن اور کم کھا نا
وزن کی زیادتی کی بڑی و جہ ڈپریشن اور کم کھا نا بھی ہے۔طبی سائنس کے مطابق دماغی صحت کی کیفیات جیسے ڈپریشن کھانے پینے کی اشتہا میں تبدیلیاں لاتی ہیں، جس کا نتیجہ جسمانی وزن میں اضافے کی صورت میں نکلتا ہے۔