بل گیٹس نے اگلے 10 سال میں صحت کے بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا

بل گیٹس نے اگلے 10 سال میں صحت کے بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا

واشنگٹن: بل گیٹس نے اگلے 10 سال میں صحت کے بڑے خطرات سے آگاہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی اور خواتین کے لیے برابری کے حقوق کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دائمی امراض اور انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریاں عالمی آبادی کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ہوں گی اور اگلے دس برس ان کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ ’ذیابیطس، الزائیمر اور دماغی امراض جیسے دائمی عارضے بڑھ رہے ہیں جو ایک بڑا مسئلہ ہے۔ دوسری جانب ترقی پذیر ممالک میں ملیریا، ہیضہ، نمونیہ، ٹی بی اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور اس مسئلے کو حل کرنا بھی ضروری ہے۔

بل گیٹس کے مطابق ماحولیاتی اور دیگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر مہلک اور دائمی امراض اب بھی بڑے پیمانے پر موجود ہیں اور ان کے بارے میں آگہی ضروری ہے جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کے شکار افراد کی تعداد 2050 تک تین گنا ہو جائے گی۔ ماہرین اب بھی ان کی جینیاتی، ماحولیاتی اور طبی وجوہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی بنا پر بل گیٹس نے امید ظاہر ہے کہ یہ ایک زبردست پیش رفت ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ مشرقی افریقہ اور وسطی امریکہ کے ممالک صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے بیرونی رقم اور امداد کی جانب دیکھتے ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ گزشتہ 15 برس سے ایچ آئی وی کے پھیلاو میں کمی ہوئی ہے لیکن اس پر خرچ کی جانے والی رقم بھی کم ہو رہی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں