ایم کیو ایم رکن اسمبلی ندیم رضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے

ایم کیو ایم رکن اسمبلی ندیم رضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ سندھ اسمبلی سید ندیم رضی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے رکن سندھ اسمبلی ندیم رضی کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں اور پی ایس پی میں لوگوں کی شمولیت سے اعتماد بڑھ رہا ہے جبکہ دوسرے لوگوں کو بھی پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہمارے پاس لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کی جماعت کے خلاف پروپیگنڈے کیے گئے لیکن پاک سرزمین پارٹی کی سچائی کی وجہ سے لوگ اس میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔ 

ندیم رضی نے 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 121 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس، قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ، دیہی ترقی، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ کے رکن ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں