کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں  3رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نواز کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

جسٹس گلزار احمد کا فیصل میر کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ نے تین اعتراضات اٹھائے لیکن ثبوت نہیں دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ آپ کے پاس دیگر فورم موجود تھے،عوام کے مینڈیٹ کی عزت کریں۔

یاد رہے گزشتہ روز این اے 120 ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز نے کامیابی حاصل کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 120 کے تمام 220 پولنگ سٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے۔

آر او کے مطابق (ن) لیگ کی کلثوم نواز نے 61 ہزار 745 جبکہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار شیخ اظہر حسین نے 7 ہزار 130، ملی مسلم لیگ کے امیدوار نے 5 ہزار 822 اور پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ایک ہزار 414 ووٹ حاصل کئے۔ جماعت اسلامی اس حلقے سے صرف 592 ووٹ ہی حاصل کر سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں