صوبائی حکومت نےعائشہ باوانی کالج کھولنے کاحکم دے دیا

صوبائی حکومت نےعائشہ باوانی کالج کھولنے کاحکم دے دیا

کراچی :طلباکااحتجاج آ خر کار رنگ لایا کے آیا ۔صوبائی حکومت نے عائشہ باوانی کالج کھولنے کاحکم دیدیا۔

سند ھ ہائی کورٹ کے کالج کھولنے کی یقین دہا نی کے بعدطلبا کالج پہنچے لیکن طویل انتظارکے بعد بھی تعلیمی درس گاہ کے دروازے نہ کھلے تو طلبا غصے میں آ گئے جس کے بعدطلبانے تالے توڑکراندرداخل ہونے کی کوشش کی اور طلبااورانتظامیہ کے درمیا ن ہاتا پائی ہو گی۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے حکم پرایڈووکیٹ جنرل سندھ نے چیف سیکرٹری آئی جی سندھ اوردیگرحکام کو خط لکھ دیا ۔جس کےرد عمل میں سندھ حکومت نے عائشہ باوانی ٹرسٹ کو تحلیل کرانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ سندھ ہاکورٹ کے حکم کے باوجود کالج دوبارہ کھولا نہیں گیا تھااد رہے 16 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے عائشہ باوانی کالج کی ملکیت کا باوانی فیملی کے حق میں سنایا تھا اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے کالج سیل کر دیا تھا۔ تاہم سندھ ہائیکورٹ نے عائشہ باوانی کالج کو سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کالج فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا تھا۔