پشاور میں ڈینگی مرض میں اضافہ، ایک اور مریض دم توڑ گیا

پشاور میں ڈینگی مرض میں اضافہ، ایک اور مریض دم توڑ گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مرض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پشاور میں ایک اور مریض ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا۔پیر کو پشاور میں ایک اور مریض ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا جس کے باعث پشاور میں اب تک ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔پشاور میں اب تک سیکڑوں افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

ْ

گزشتہ کچھ عرصہ قبل بھی پشاور میں ڈینگی کے باعث محکمہ پنجاب صحت نے صوبے کے ماہر ڈاکٹروں کو پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم صوبائی حکومتوں کی کوششوں کے باوجود پشاور میں ڈینگی پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

سیکرٹری صحت عابد میجد نے چند روز قبل عدالت کو بتایا تھا کہ محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کررہا ہے اور تمام ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈینگی کا مچھر 5 سال تک ختم نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ اگلے سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے ابھی سے کوششیں شروع کی جائیں اور فنڈز بھی مختص کیے جائیں۔