کراچی، سوشل میڈیا پر معصوم لڑکیوں کو نشہ کا عادی بنانے والے 4 افراد گرفتار

کراچی، سوشل میڈیا پر معصوم لڑکیوں کو نشہ کا عادی بنانے والے 4 افراد گرفتار

کراچی:کراچی میں سوشل میڈیا پر معصوم لڑکیوں کو نشہ کا عادی بنانے والا 8 افراد پر مشتمل گروپ کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پیر کو کراچی میں درخشاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو آن لائن منشیات بیچنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔درخشاں تھانے کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق ملزمان فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کے ذریعے یہ گھناونا کام کرتے تھے.


 نوجوانوں کو مہلک ترین نشہ آئس پاوڈر، کوکین اور چرس سپلائی کرتے تھے۔درخشاں پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کا 8 افراد پر مشتمل گروپ ہے جس کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ 4 ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

ملزمان نے فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کو بھی نشے کا عادی بنایا، ملزمان پرائیویٹ پارٹیوں میں بھی مطلوبہ نشہ سپلائی کرتے تھے، پہلے معصوم لڑکے لڑکیوں کو مفت میں نشہ پلاتے پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی۔