تباہ کن سمندری طوفان 'ماریہ' کی کیربین جزیرے کی جانب پیش قدمی جاری

تباہ کن سمندری طوفان 'ماریہ' کی کیربین جزیرے کی جانب پیش قدمی جاری

فلوریڈا:امریکہ میں سمندری طوفان 'ماریہ' تیزی سے کیربین جزیرے کی جانب بڑھ رہا ہے جسے کیٹیگری 4 میں رکھا گیا ہے۔چند روز قبل 'ارما' نامی سمندری طوفان نے کیربین جزیرے میں تباہی مچائی تھی جس کے بعد ایک اور طاقتور سمندری طوفان 'ماریہ' اسی جزیرے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔نیشنل ہوری کین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان ماریہ آئندہ چند روز میں لیورڈ جزیرے سے ٹکرائے گا۔

جس کے بعد ایک بڑے طوفان کا خدشہ ہے جس کی شدت کیٹیگری فور ہوسکتی ہے۔سمندری طوفان کے پیش نظر جزیرے کے تمام اسکولوں اور دفاتر میں چھٹی دے دی گئی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان 'ارما' بھی کیٹیگری فور کا تھا جس نے کیربین جزیرے میں زبردست تباہی مچائی جس کے دوران 44 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔ہوری کین سینٹر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 'ماریہ' شمال مشرقی بارباڈوس سے 90 میل دور جب کہ جنوب مشرقی ڈومینیکا سے 170 میل دور ہے ۔

اس وقت سمندری طوفان 'ماریہ' کیٹیگری ون کی شدت کا ہے جو کیربین جزیرے کی جانب 13 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں 'ماریہ' لیورڈ جزیرے سے ٹکرائے گا جس کے باعث بڑی تباہی کا خدشہ موجود ہے۔