قطر بحران کا حل خود اس کے ہاتھ میں ہے :سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

قطر بحران کا حل خود اس کے ہاتھ میں ہے :سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

جدہ:قطر کشیدگی کے بارے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ بحران کا حل خود دوحہ کے ہاتھ میں ہے اور اس بحران کا آغاز قطر کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کرکے کیا گیا تھا ۔

انکا کہنا تھا کہ قطر بحران خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ نہ روکنے کے سبب پیدا ہوا۔نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوٹریس سے بات کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ قطر بحران کا حل خود اس کے ہاتھ میں ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں یمن ، شام ، عراق اور میانمار کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔ گوترش کے ساتھ ملاقات میں واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔
اس سے قبل عادل الجبیر نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔