تنخواہیں نہ ملنے پر اساتذہ اور برطرف پولیس اہلکاروں کا احتجاج

تنخواہیں نہ ملنے پر اساتذہ اور برطرف پولیس اہلکاروں کا احتجاج

کراچی:کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ اور بر طرف اہلکاروں کا احتجاج کرنے والوں پر پولیس اہلکاروں نے  دھاوا بول دیاجبکہ وزیر اعلی ہاؤس جانے کی کوشش میں 22 سے زائد اساتذہ کو حراست میں لے لیا ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین بھی بھڑک اٹھے اور دونوں  آمنے سامنے آ گئے ۔پولیس نے اپنے ہی برطرف پولیس اہلکاروں پر لاٹھی چارج کر دیا ۔مظاہرین اور پولیس کا ایک دوسرے پر پتھراؤ  . دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا ۔

ایک سابق اہلکار نے خودسوزی کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا ۔متعدد برطرف اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔