پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما  یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں ایک ارب کے ترقیاتی کام کروائے گئے جو کہ انتخابات سے قبل دھاندلی تھی۔ آج ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں پہلے الیکشن کمیشن سے ہی رجوع کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔ پہلے ہی کہا تھا الیکشن جیتوں یا ہاروں الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جاؤں گی۔ ہمارے بار بار کہنے کے باوجود 29 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ 29 ہزار ووٹوں کی تصدیق تک رزلٹ جاری نہیں ہونے دیں گے۔