سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

 سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور


جہاں ایک طرف پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے بیگم کلثوم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے انتخاب میں کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر کی گئی اپیلیں خارج کی ہیں تو دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک عام شہری کی جانب سے ’عدلیہ مخالف‘ تقاریر کرنے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف یہ درخواست عام شہری کی جانب سے ’عدلیہ مخالف‘ تقاریر کرنے پردائر کی گئی تھی جو اب منظور کر لی گئی ہےں۔ اس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تین ریفرنسز میں نواز شریف اور ان کے بچوں کو 19 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے تاہم حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں وکلا سے مشورے کے بعد اپنا ردعمل دیں گے۔