سوچی نے فی الفور آپریشن نہ روکا تو خوفناک سانحہ جنم لے گا: اقوام متحدہ

 سوچی نے فی الفور آپریشن نہ روکا تو خوفناک سانحہ جنم لے گا: اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے پاس روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کا آخری موقع ہے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سوچی نے فی الفور آپریشن نہ روکا تو خوفناک سانحہ جنم لے گا۔سوچی قوم سے خطاب کریں گی جس میں ان کے پاس فوجی آپریشن روکنے کا اعلان کرنے کا آخری موقع ہے۔اگر سوچی نے صورتحال کو نہ سنبھالا تو انتہائی خوفناک سانحہ رونما ہوگا۔ بدقسمتی سے مستقبل میں صورتحال کو سنبھالنا تقریبا ًناممکن ہوجائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار پر زور دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس آنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ میانمار میں اصل طاقت فوج کے پاس ہے۔ریاست راکھین میں اسی کے دباﺅپر یہ سب کچھ ہورہا ہے۔
دریں اثناءانسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مہم چلائی رہی ہے اور اس نے گاﺅں کے گاﺅں جلا کر راکھ کردیے ہیں۔