”کم کم “ نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

”کم کم “ نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

ممبئی: بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں ”کم کم “کے نام سے مشہور اداکارہ جوہی پرمار المعروف نے اپنے شوہر سچن شروف سے خلع لینے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا پر ہمیشہ خوش اور مطمئن نظر آنے والی جوڑی جوہی اور سچن بہت جلد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات شادی کے چند سال بعد ہی ہونا شروع ہوگئے تھے تاہم دونوں نے اپنی شادی کو بچائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم حالات مزید بگڑتے گئے، جوہی کی دوست سمائرا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب 8سال بعد علیحدگی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔
واضح رہے کہ جوہی پرمار نے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ”کم کم“ کے ذریعے شہرت حاصل کی ، تاہم کم کم کے اختتام کے بعد جوہی کسی اور قابل ذکر ٹی وی سیریل میں نظر نہیں ا?ئیں۔