عارف لاہور نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو "چونا" لگا دیا اس کے بعد کیا ہوا۔۔؟ کہ عارف لاہور بھی پریشان ہو گئے !

عارف لاہور نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو

کراچی: وک فنکار عارف لوہار نے بھارتی فنکاروں کو مات دیتے ہوئے امریکہ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے حوالے سے بھارتی فنکاروں پر بھی سبقت حاصل کرلی ۔

اطلاعات کے مطابق لوک گلوکار عارف لوہار نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے پروگرامز میں پرفارمنس کیلئے اپنے پروموٹرہربندر سبروال کے ذریعے مختلف آرگنائزر زسے کنٹریکٹ و ایگریمنٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر وصول کئے اور انہیں یہ یقین دلایا کہ میرے پاس ویزہ موجود ہے اور میں وقت پر امریکہ پہنچ کر پروگرامز میں پرفارم کروں گا مگر عین وقت پر ویزہ نہ ملنے کا بہانہ بناکر نہ صرف اپنے شائقین کو مایوس کیا بلکہ آرگنائزرز کو بھی مالی نقصان سے دوچار کیا جس پر امریکہ میں ان کیخلاف احتجاج اور ان پر امریکہ میں تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ عارف لوہار اور ان کے پروموٹرہربندر سبروال سنگھ کی دھوکہ دہی کے باعث برباد ہونے والے لاس اینجلس ‘ نیو جرسی ‘ شکاگوو ایری زوناکے پروگرام آرگنائزرز نے عارف لوہار سے لئے گئے ایڈوانس کی واپس وصولی اور ان کےخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے حکومت امریکہ و حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور باخبر ذرائع عارف لوہار پر امریکہ میں تاحیات پابندی کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔