غیر ملکیوں کو بہتر روزگار دینے والے 10 ممالک

غیر ملکیوں کو بہتر روزگار دینے والے 10 ممالک

لندن: دنیا بھر میں غیر ملکیوں کو بہترین روزگار دینے والے 10 ممالک میں یورپی ملک لیکسم برگ پہلے اور سعودی عرب چھٹے نمبر پر ہے۔

تحقیقاتی ادارے بزنس انسائیڈ کے 166 ممالک کے تارکین وطن سے کئے گئے سروے میں بتایاکہ ان ملکوں کے بیشتر شہری 10 ممالک میں روز گار کو ترجیح دیتے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق 10 ممالک کی فہرست میں یورپی ملک لیکسم برگ پہلے، سوئٹزر لینڈ دوسرے، قطر تیسرے، کویت چوتھے، بحرین پانچویں نمبر پر ہے۔

سعودی عرب اپنے اور باہر کے ممالک کے لوگوں کو بہتر روز گارد ینے والے ملکوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے،نائیجریا ساتویں، یواے ای آٹھویں، ناروے نویں اور سنگاپور دسویں نمبر پر ہیں۔