یونان میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ، ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت

یونان میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ، ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت

ایتھنز:  یونان میں مظاہرین نے فاشزم اور نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ  کیا۔


یونانی شہریوں نے فاشزم اور نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایتھنز میں امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور فاشزم مردہ آباد، دنیا میں فاشزم کے لئے کوئی جگہ نہیں، اور فاشزم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے، جیسے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مہاجرین کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی امتیازی پالیسیوں کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کے سلسلے میں فسطائی رویئے اور دیگر ممالک کے امور میں مداخلت سے دست بردار ہوجائیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source