ٹائیگر شروف نے ”باغی 2“ کیلئے سر منڈوانے کا فیصلہ کر لیا

ٹائیگر شروف نے ”باغی 2“ کیلئے سر منڈوانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی: معروف بالی و وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی آئندہ آنے والی فلم ”باغی 2“ کے لئے سر منڈوانے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف نے دنوں اپنی آئندہ فلم ”با غی 2“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ انہیں کی گزشتہ سال ریلیز ہونیوالی کامیاب فلم ”باغی“ کا سیکوئل ہے۔ اداکار اس فلم میں دو الگ الگ کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکار کے ایک کردار کی جھلک جاری کر دی گئی ہے جبکہ دوسرے کردار کے لئے ٹائیگر جلد ہی اپنا سر منڈوائیں گے۔ فلم میں ٹائیگر کے مدمقابل ہیروئن کے کردار میں پہلی بار دیشا پٹانی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم آئندہ سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔