فواد خان دنیا کی 100 خوبصورت شخصیات میں شامل

فواد خان دنیا کی 100 خوبصورت شخصیات میں شامل

 فواد خان دنیا کی 100 خوبصورت شخصیات میں شامل

لاہور: پاکستانی شوبز کے پر کشش اداکار فواد خان نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا لیا۔ وہ دنیا کے 100 خوبصورت اور پر±کشش شخصیات میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے 100 خوبصورت و پرکشش شخصیات سے متعلق سروے کرنے والا جریدہ ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) 1990 سے دنیا بھر کی خوبصورت و پ±رکشش شخصیات کی فہرست مرتب کر رہا ہے۔ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) نے رواں سال بھی مقابلے میں شامل شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں 500 سے زائد شخصیات شامل ہیں۔
اس فہرست میں ہالی و وڈ کے بڑے بڑے ناموں سمیت بالی وڈ سے ہریتھک روشن، سدھارت ملہوترا، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور عرواشی روٹیلا شامل ہیں جب کہ پاکستان سے صرف فواد خان ہی مقابلے کی فہرست میں جگہ بنا سکے۔