سوناکشی سنہا کا گلیوں میں رقص

سوناکشی سنہا کا گلیوں میں رقص

ممبئی: اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی شہر احمد آباد کی گلیوں میں رقص کیا اور رکشے کی سواری بھی کی۔

سوناکشی سنہا اپنی فلم کا ایک گیت فلمبند کروانے کیلئے احمد آباد پہنچیں، جہاں انہوں نے نئے گیت پر رقص کیا اور رکشے میں بیٹھ کر بھی کئی مناظر عکسبندکروائے۔ سوناکشی کو وہاں پا کر ان کے مداحوں کا رش لگ گیا۔
بعدازاں سوناکشی نے احمد آباد کی گلیوں میں اپنی فلم کی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم” چکری ٹولیٹ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مصنف کے بارے میں