مریم نواز محنت کر رہی ہیں لیکن انہیں محتاط رہنا ہو گا : خواجہ سعد رفیق

مریم نواز محنت کر رہی ہیں لیکن انہیں محتاط رہنا ہو گا : خواجہ سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مریم نواز محنت کر رہی ہیں لیکن انہیں محتاط رہنا ہو گا ۔ این اے 120 میں مسلم لیگ کی نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت ہو ئی ہے ۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مریم نواز نے بہت محنت کی ہے مریم نواز محنت تو کر رہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں محتاط رہنا ہو گا ۔ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آ ئیں گے مسلم لیگ ن ان کی قیادت میں متحد ہے اور ہماری جماعت میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے ۔چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا کہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کے مخلص رہنما ہیں اور وہ ہمارے سینیئر ہیں ان کی اپنی رائے ہوتی ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موروثی سیاست کے خلاف ہوں لیکن سیاستدانوں کے بچے اگر مار کھائیں تو آگے آنا ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج افغانستان اور بلوچستان میں نفرتیں بڑھا رہی ہے اور بھارتی فوج کی سازشوں کا بھرپور جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ خطے میں امن تب ہی قائم ہو سکتا ہے جب بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے  گا ۔