ایران کے حقوق پامال کرنے والوں کو جواب دیاجائیگا،ایرانی صدر روحانی

ایران کے حقوق پامال کرنے والوں کو جواب دیاجائیگا،ایرانی صدر روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہمارے حقوق پامال کرنے والوں کو بھرپور جواب دیاجائے گا، جوہری معاہدہ خطے اور دنیا کی تاریخ میں زندہ رہیگا۔

نیویارک میں خصوصی تقریب سے خطاب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے عوام نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ کوئی دوطرفہ سمجھوتہ نہیں بلکہ یہ کئی فریقی سمجھوتہ ہے، جس کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی ہوئی ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ جوہری معاہدے سے نکلنے کا مقصد معاہدے کو سبوتاژکرنا ہے، جو کسی کیلئے باعث فخر بات نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں