گوگل نے پکسل سمارٹ فون متعارف کروانے کی تاریخ بتا دی

گوگل نے پکسل سمارٹ فون متعارف کروانے کی تاریخ بتا دی

لاہور: گوگل نے اپنا نیا پکسل فلیگ شپ فون متعارف کروانے کی تاریخ دے دی۔ فون 4 اکتوبر کو متعارف کرایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنے ٹوئٹر  اکاونٹ پر اعلان کیا کہ گوگل 4 اکتوبر کو نئی فون ڈیوائس متعارف کرا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ فون بیٹری لائف، زبردست کیمرے اور بہترین میٹریل سے بنا ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ کارکردگی میں بھی پہلے سے بڑھ کر ہوگا۔ ویڈیو کے آخر میں #MadeWithGoogleکا لنک ہے ، جہاں ایک اینی میشن میں لکھا ہے کہ اگر آپ فون تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو 4 اکتوبر کا انتظار کریں۔
انٹرنیٹ پر کئی ہفتوں سے گوگل پکسل 2 کے پروٹو ٹائپس کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ اس ڈیوائس کی تفصیلات کے مطابق اس میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64ج بی / 128 جی بی سٹوریج ہوگی۔ بدقسمتی سے گوگل نے اس بار بھی بڑی بیزل سے جان نہیں چھڑائی۔

792c66b595836ea5697051e491447818