شمالی کوریا کا معاملہ،عالمی طاقتوں میں مذاکرات کی ضرورت ہے، جرمنی

شمالی کوریا کا معاملہ،عالمی طاقتوں میں مذاکرات کی ضرورت ہے، جرمنی

برلن: جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبرئیل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے جاری بحران کے حل کے لئے شمالی کوریا، امریکا، چین اور روس کے درمیان براہ راست بات چیت کی ضرورت ہے۔جوہری میزائل پروگرام کے حل کے لئے پیانگ یانگ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں۔

جرمن اخبار بلڈ سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبرئیل نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے جاری بحران کے حل کے لئے شمالی کوریا، امریکا، چین اور روس کے درمیان براہ راست بات چیت کی ضرورت ہے۔جوہری میزائل پروگرام کے حل کے لئے پیانگ یانگ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شمالی کوریا کو جوہری بم کی بجائے دیگر ذرائع سے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

جرمن وزیر خارجہ نے خیال ظاہر کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان ’’پاگل نہیں ہیں‘‘ بلکہ وہ انتہائی نپی تلی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جوہری بم کی موجودگی میں ان کی حکومت محفوظ رہے گی اور کوئی انہیں دھمکانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

مصنف کے بارے میں