آلودگی سے پاک فضا اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

آلودگی سے پاک فضا اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک فضا اولین ترجیح ہے صاف فضا کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہو گا صاف فضا کے لیے پارلیمان کے کردار کے موضوع پر مشاورتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت اور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے ڈی جیز سیکریٹریٹ صوبائی ٹاسک فورسز کے ساتھ تعاون کر رہا ہے بلوچستان ٹاسک فورس نے بہترین نتائج دیے سیکریٹریٹ قانون سازی اور بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے معاونت فراہم کر رہا ہے ایس ڈی جیز سیکریٹریٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد ماحولیات سمیت کئی شعبے صوبوں کو منتقل ہوئے۔