آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر گفتگو

آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر گفتگو
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے چینی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ چینی کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے خطے میں سیکورٹی کی صورتِ حال اور سی پیک کے امور پر گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر

بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کام یابیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا , چینی کمانڈر ہان ویگو نے پاک فوج کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے لیے پاک فوج کی سیکیورٹی  کا    قابل تعریف ہے ۔ 

پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاک فوج کے تجربات سے استفادے کے خواہاں ہیں۔