ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
کیپشن: image by facebook

دبئی : ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے دی ، رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کر دیا ، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 249 رنز بنائے ، رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد شہزاد نے 47 گیندوں پر 34 رنز بنائے ، حشمت نے 37 ، محمد نبی نے 15 سکور کیے ، وبہ ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 158 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی ، تھرنگا نے 36 سکور کیے ، ڈی سلوا نے 23 رنز بنائے ، پریرا نے 17 سکور کیے۔

میتھیوز نے 22  ، جے سوریا نے 14 اور پریرا نے 28 سکور کیے ، افغانستان کی جانب سے مجیب رحمن ، گلاب دین نبی ، محمد نبی اور راشد خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔