مانسہرہ، لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، ٹیچر اور3 طلبا جاں بحق

مانسہرہ، لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، ٹیچر اور3 طلبا جاں بحق
کیپشن: کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

مانسہرہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے کوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے سے ٹیچر اور 3 طلبا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ وہ وہاں لٹکنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا۔ کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔