ڈیموں کے معاملے کومتنازعہ نہ بنائیں، چندا جمع کرنا اچھا اقدام ہے، خواجہ آصف

 ڈیموں کے معاملے کومتنازعہ نہ بنائیں، چندا جمع کرنا اچھا اقدام ہے، خواجہ آصف
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیموں کے معاملے کوسیاست کی نظر نہ کیاجائے،چنداجمع کرنابھی احسن اقدام ہے،لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں،چندے سے 2،4 ارب مزیدشامل ہوجاتاہے تواچھی بات ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اپریل 2018 میں چاروں صوبوں نے واٹرپالیسی پردستخط کیے تھے، واٹرپالیسی میں بھاشااورمہمندڈیم پراتفاق ہواہے،واٹرپالیسی میں کسی اورڈیم کاذکرنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 150 ارب بھاشاڈیم پرخرچ ہوچکاہے،جس میں سے 122 ارب بھاشاڈیم کی زمین پرخرچ ہواہے اور9 سال میں بنے گا۔

انہوں کا کہناتھا کہ ڈیم پرپالیسی بنی ہوئی ہے،اسے متنازعہ نہ بنایاجائے،چنداجمع کرنابھی احسن اقدام ہے،لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں،ہمیں پانی کی بچت کرنی ہے،پانی سمندرمیں ضائع ہو جاتاہے،خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں پانی کی بچت کی عادت ڈالنا ہو گا،چندہ جمع کرنا احسن ااقدام ہے اس سے قوم میں احساس پیدا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پانی کامسئلہ سیاسی نہیں،22 کروڑعوام کاہے،ہمیں پانی کی بچت کرنی ہے اس کیلئے ہمیں پانی کی بچت کیلئے بھی آگاہی دینا ہو گی۔