روپے کی مسلسل گرتی قدر پیٹرول 20 روپے فی لیٹر مہنگا کر سکتی ہے، اسد عمر

روپے کی مسلسل گرتی قدر پیٹرول 20 روپے فی لیٹر مہنگا کر سکتی ہے، اسد عمر
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیر خزانہ سد عمرنے قومی اسمبلی میں بجٹ ترامیم پیش کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر روپے کی قدر اسی طرح گرتی رہی اور پیٹرول کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ نے بجٹ ترامیم پیش کیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے خبردار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائرتیزی سے گر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر گرنے سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر روپے کی قدر اسی طرح گرتی رہی اور پیٹرول کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ ترامیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں سپر ٹیکس سمیت 158 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز پیش کی گئیں اور 450 روپے کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔