دبئی :ہانگ کانگ کے میچ سے قبل گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دبئی کا موسم گرم ہے اور میچوں کے دوران کنڈیشن بھی مشکل ہیں لیکن ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔
ضرور پڑھیں: سعودی ولی عہد آج وزیراعظم کیساتھ ناشتہ کرینگے
روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ کپ سرپر ہے اس لئے ہمیں اپنی ٹیم کے کمبی نیشن پر توجہ دینا ہوگی۔ اب گیم ٹائم شروع ہوچکا ہے اور اسی پر فوکس ہے۔
ایشیا کپ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔