کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،وزیراعظم عمران خان کے آنے سے حوصلہ بڑھے گا:سرفراز احمد

کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،وزیراعظم عمران خان کے آنے سے حوصلہ بڑھے گا:سرفراز احمد
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:ایشیا کرکٹ کپ کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وزیر عمران خان کے آنے سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا جبکہ کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا،بھارتی ٹیم اچھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل ہونیوالے بھارت کیخلاف میچ سے قبل کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان گراؤنڈ میں آتے ہیں توہم سب کے لیے اچھا ہے کیونکہ وزیراعظم کے آنے سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے،پریشرکے بغیراچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے جبکہ 290 تک رنزبنانے والی ٹیم میچ جیت سکتی ہے ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں بہترین ہیں جبکہ ایشیا کپ کا شیڈول اے سی سی کا ایشو ہے،ہمارا نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کل بھارت کیخلاف اپنا دوسر امیچ کھیلے گا جبکہ پہلے میچ میں شاہینوں نے ہانگ کانگ کیخلاف 8 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔