اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث پاکستان واپس آ گئے

اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث پاکستان واپس آ گئے
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم پاک بھارت میچ کیلئے دبئی میں موجود ہے، جہاں اظہر محمود کو اپنے بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں، آئندہ ایک دو روز میں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

3f01ed1c4016d436711cc475ee2b492e

واضح رہے کہ اظہر محمود  کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیپمیئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی  اور اظہر محمود پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے علاوہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے بھی باؤلنگ کوچ ہیں ۔